منگل 14 اپریل 2026 - 20:33
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت قائد امت شہید امام خامنہ ای اور میناب اسکول کے بچوں کی یاد میں سیمینار

حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت ایک عظیم الشان سیمینار بعنوانِ ”شہدائے مزاحمت سیمینار“ قائد امتِ اسلام، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای و شہدائے میناب اسکول کی یاد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت ایک عظیم الشان سیمینار بعنوانِ ”شہدائے مزاحمت سیمینار“ قائد امتِ اسلام، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای و شہدائے میناب اسکول کی یاد میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع میرپور خاص کی طرف سے بتاریخ 12 اپریل 2026 کو قائد امتِ اسلام، رہبر معظم حضرت آیت الله العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای و شہدائے میناب اسکول کے چہلم کی مناسبت سے شہدائے مزاحمت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے محترم سید شکیل حسینی، مرکزی صدر اے ایس او پاکستان، محترم برادر سید دانیال کاظمی اور مرکزی صدر اصغریہ تحریک محترم ایاز حسین الحسینی نے خطاب کیا۔

مقررین نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شخصیت اور موجودہ حالات پر گفتگو کی۔

سیمینار میں مؤمنین کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha