ہفتہ 11 جولائی 2026 - 20:29
کشمیر میں شہدائے کربلا، میناب کے معصوم شہداء اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ؛ حق و مقاومت سے تجدیدِ عہد

حوزہ/ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرگنڈ میں شہدائے کربلا، میناب کے معصوم شہداء اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں خون عطیہ (بلڈ ڈونیشن) کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے خون کا عطیہ پیش کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت، حق و عدالت پر استقامت اور شہید رہبرِ امت کے افکار و مشن سے وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب، شعبۂ کشمیر کی جانب سے یومِ استقامت کے حوالے سے ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرگنڈ میں شہدائے کربلا سے اطفالِ میناب تک اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں خون عطیہ (بلڈ ڈونیشن) کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

کشمیر میں شہدائے کربلا و میناب اور رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اس انسان دوست مہم میں رضاکاروں، مقامی افراد اور سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ پیش کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی، ایثار، حق پسندی اور مظلوموں کی حمایت کے ابدی پیغام سے اپنی عملی وابستگی کا اظہار قرار دیا۔

کشمیر میں شہدائے کربلا، میناب کے معصوم شہداء اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ؛ حق و مقاومت سے تجدیدِ عہد

مقررین نے کہا کہ شہدائے کربلا، اطفالِ میناب اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد استقامت، قربانی اور حق کی مسلسل جدوجہد کے ایک ہی درخشاں تسلسل کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا سے لے کر آج تک حق و باطل کی کشمکش جاری ہے اور ہر دور میں مظلوموں کی قربانیاں انسانیت کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، حق کا ساتھ دینے اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کا پیغام دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی پوری زندگی بھی اسی مکتبِ مقاومت کی آئینہ دار تھی، جس کی بنیاد حضرت امام حسینؑ نے کربلا میں رکھی۔ آپ نے ہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت، حق و عدالت کے قیام اور استکبار کے مقابلے میں استقامت کا درس دیا۔

کشمیر میں شہدائے کربلا، میناب کے معصوم شہداء اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ؛ حق و مقاومت سے تجدیدِ عہد

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہید رہبرِ امت کے افکار، ان کے بتائے ہوئے راستے اور حق و عدالت پر مبنی جدوجہد سے اپنی وفاداری برقرار رکھیں گے، مظلوموں کی حمایت، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور انسانیت کی خدمت کو اپنی دینی و سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حق و مقاومت کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

منتظمین نے کہا کہ خون عطیہ کرنا صرف ایک طبی خدمت نہیں بلکہ شہدائے کربلا، اطفالِ میناب اور شہید رہبرِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے مشنِ ایثار، مقاومت اور خدمتِ انسانیت سے عملی وابستگی کا اظہار بھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha