حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایک تازہ بیان میں کہاکہ ایران مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے ساتھ آیا ہے لیکن امریکہ پر کوئی اعتماد نہیں، انہوں نے کہا امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدے کے لیے تیار ہے۔
ڈاکٹر باقر قالیباف نے امریکہ ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ طے شدہ نکات تھے، جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکہ وعدوں کی پاسداری کرے، اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔









آپ کا تبصرہ