جمعرات 9 اپریل 2026 - 11:17
ایران کی جرأت کے باعث ٹرمپ زمین بوس اور امریکی عالمی بدمعاشی بھی ختم ہوگئی: قاسم علی قاسمی

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اب فیس سیونگ کے لیے سیز فائر معطل کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اب فیس سیونگ کے لیے سیز فائر معطل کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا اسلامی جمہوری ایران کی غیور عوام اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی جرات، بہادری، استقامت، اعلیٰ سفارت کاری، میدان میں ڈٹے رہنے اور حیدر کرار کے صحیح پیروکار ہونے کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے امریکی صدر اپنی حماقتوں کی وجہ سے زمین بوس ہو چکا ، جبکہ امریکہ کی عالمی بدمعاشی بھی ختم ہوچکی ہے، ان شاءاللہ، اب دنیا کا عالمی سیاسی نقشہ اور طاقت کے محور بھی بدلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جس انداز سے سپر پاور کے طور پر سامنے آیا ہے، تمام اسلامی ممالک کے لیے قابل فخر،حوصلے کا باعث اور قابل تقلید ہے کہ امریکہ جیسی سپر پاور ایران کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔ ٹرمپ کی گیدڑ بھبکیوں کو ایرانیوں نے اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے ،وہ ٹرمپ جو ایران کو پتھر کے زمانے میں بھیجنے کی باتیں کرتا تھا ،اب مشرق وسطیٰ کی نمائندگی کر نے اور حملے معطل کرنے کے اعلانات کررہا ہے ۔ یہ سب اللہ تعالیٰ پرکامل ایمان، توکل رکھنے اور اسلامی اقدار کو اپنانے کے باعث ہوا ہے۔

قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ اپنی حماقتوں کے باعث ٹرمپ پوری دنیا میں تنہا ہو چکا ہے، امریکی عوام کے لئے شرمندگی کا باعث بننے والے ٹرمپ کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈوں کا مستقل خاتمہ ضروری ہوچکا ہے، اسلامی ممالک کو امریکہ سے ہر قسم کے سفارتی، تجارتی اور دفاعی معاہدے ختم کر کے ایک امت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایران اور پاکستان سے معاہدے کرنے چاہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha