ہفتہ 11 اپریل 2026 - 16:09
لاہور پاکستان میں قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کا چہلم: قائدِ امت شہید رہبرِ انقلاب کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، محترمہ سیدہ انعم کاظمی

حوزہ/رہائشی ٹاؤن شپ لاہور پاکستان بمقام قصر زینب میں آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ایک بابرکت مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہید رہبرِ انقلاب اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہائشی ٹاؤن شپ لاہور پاکستان بمقام قصر زینب میں آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ایک بابرکت مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہید رہبرِ انقلاب اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لاہور پاکستان میں قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کا چہلم: قائدِ امت شہید رہبرِ انقلاب کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، محترمہ سیدہ انعم کاظمی

مجلسِ عزاء میں شہدائے راہِ اسلام اور شہدائے مقاومت اور بالخصوص شہید امام خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

لاہور پاکستان میں قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کا چہلم: قائدِ امت شہید رہبرِ انقلاب کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، محترمہ سیدہ انعم کاظمی

مجلسِ عزاء سے محترمہ سیدہ انعم کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہِ ہدایت کوئی عام راستہ نہیں، بلکہ یہ وہ عظیم راستہ ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ اپنے خاص اور برگزیدہ بندوں کو منتخب فرماتا ہے اور یہی ہستیاں اپنی پاکیزہ زندگی اور عظیم شہادت کے ذریعے امت کے لیے برکت اور رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جاتا، بلکہ اسی کی برکت سے دینِ حق کا مشن ہمیشہ زندہ اور جاری و ساری رہتا ہے اور باطل کے اندھیرے مٹتے چلے جاتے ہیں۔

لاہور پاکستان میں قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کا چہلم: قائدِ امت شہید رہبرِ انقلاب کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، محترمہ سیدہ انعم کاظمی

محترمہ سیدہ کاظمی نے کہا کہ ہم جذبے کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے مقدس مشن کو جاری رکھیں گے، راہِ ہدایت پر ثابت قدم رہیں گے اور مظلومینِ عالم خصوصاً فلسطین و لبنان اور ایران کے ساتھ اپنی حمایت کو جاری رکھیں گے۔

مجلسِ عزاء کے آخر میں شہدائے کرام کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لاہور پاکستان میں قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کا چہلم: قائدِ امت شہید رہبرِ انقلاب کا پاکیزہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، محترمہ سیدہ انعم کاظمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha