بدھ 15 اپریل 2026 - 12:40
راہِ ہدایت عام راستہ نہیں، یہ اللہ کے برگزیدہ بندوں کا منتخب کردہ عظیم راستہ ہے، مولانا حسنین باقری

حوزہ/ اترپردیش کے ضلع مئو کے قصبہ گھوسی میں آیت اللہ العظمیٰ شہید امام سید علی خامنہ ای کے چہلم کے عنوان سے ایک باوقار مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مؤمن اور مؤمنات نے شرکت کر کے شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اترپردیش کے ضلع مئو کے قصبہ گھوسی میں آیت اللہ العظمیٰ شہید امام سید علی خامنہ ای کے چہلم کے عنوان سے ایک باوقار مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مؤمن اور مؤمنات نے شرکت کر کے شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مجلسِ عزاء میں شہدائے راہِ اسلام، شہدائے مقاومت اور بالخصوص شہید امام خامنہ ای کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حجتہ الاسلام عالیجناب مولانا حسنین باقری صاحب قبلہ نے خطاب کرتے ہوئے شہید رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی شہادت پر روشنی ڈالی اور عظمتِ شہداء کو بیان کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران پر تھوپی گئی جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہِ ہدایت کوئی عام راستہ نہیں، بلکہ یہ وہ عظیم راستہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کے لئے منتخب کیا ہے، اور یہی ہستیاں اپنی پاکیزہ زندگی اور عظیم شہادت کے ذریعے امت کے لئے برکت اور رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔

مولانا حسنین باقری نے مزید کہا کہ امامِ شہید نے اپنی پوری زندگی راہِ اسلام میں قربان کر دی اور امام حسین علیہ السلام کے اس تاریخی جملے “مثلی لا یبایع مثله” کو اپنی آخری تقریر میں نقل کر کے رہتی دنیا تک یہ پیغام پہنچا دیا کہ ہر دور کے یزید کے مقابل ایک حسینی فکر رکھنے والا با بصیرت فرد موجود ہوگا، جو یہ اعلان کرے گا کہ وہ یزید جیسے کی بیعت نہیں کرے گا، خواہ اسے اپنی جان ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑے۔

مجلس میں پیش خوانی کے فرائض مولانا فیض عسکری نے انجام دیے، جبکہ سوز خوانی اور نوحہ خوانی انجمن سجادیہ بڑا گاؤں گھوسی نے انجام دی۔

راہِ ہدایت عام راستہ نہیں، یہ اللہ کے برگزیدہ بندوں کا منتخب کردہ عظیم راستہ ہے، مولانا حسنین باقری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha