منگل 7 اپریل 2026 - 14:08
ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے: امیر جماعتِ اسلامی پاکستان

حوزہ/ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ پیس بورڈ سے باہر آنا چاہیئے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کرنا چاہیئے، جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنی چاہیئے، گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں کراچی میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے لیکن پیپلز پارٹی کی موجودگی میں کراچی میں کبھی ڈویلپمنٹ نہیں ہوسکتی، وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے جان چھڑائی جائے، امریکیوں کو سوچنا چاہیئے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے، عوام پیٹرول کے ہر لیٹر پر حکومت کو 225 روپے اضافی ادا کر رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، بجلی پر ٹیکس لگانے کا کہا جا رہا ہے، اس پر ہم احتجاج کریں گے، آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے چاہئیں۔

ادارۂ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کو تباہ کرنا بین الاقوامی ایجنڈا تھا، جب ہمارا شہر تباہ کیا جارہا تھا تو کوئی اور شہر ڈویلپ ہو رہا تھا، دو روز قبل کراچی میں 38 ملی میٹر کی بارش نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی حکومت کو ایکسپوز کردیا ہے۔

ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے: امیر جماعتِ اسلامی پاکستان

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ کے ایم سی میں قبضہ میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پورا شہر ٹوٹ پھوٹ اور بدحالی کا شکار ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جن قوتوں نے پیپلز پارٹی کو مسلط کیا ہوا ہے ان سے کہوں گا کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں اور عدم اعتماد کا عمل سیاسی طور پر مکمل ہونے دیں کیونکہ پوری قوم کا نقصان ہورہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو کہوں گا کہ وہ اب اپنا پھیلایا ہوا گند صاف کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کرنا چاہیئے، جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنی چاہیئے، گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اب گالیاں دے رہا ہے اور پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے، آدھے سے زیادہ امریکی عوام یہ کہہ رہی ہے کہ یہ پاگل ہے، تو ایسے شخص کو کیسے صدر کی عہدے پر رکھا ہوا ہے؟۔ اقوام متحدہ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو پھانسیاں دے گا، اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکومت اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، یہ موقع ہے کہ ہمیں غزہ پیس بورڈ سے باہر آنا چاہیئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha