حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ غیر انسانی جنگ کے تناظر میں ایران بھر میں عوام سڑکوں پر موجود ہیں اور اس دوران مخیر حضرات، موکب کے بانیان اور غیر ملکی طلباء بھی عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں۔

اس موقع پر ایران کے مذہبی اور انقلابی شہر قم میں بھی عظیم الشان عوامی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔
ایرانی عوام کی خدمت کے لیے غیر ملکی طلباء بھی اپنی مدد آپ کے تحت ایرانی عوام اور حکومت سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر موجود ہونے کے ساتھ ساتھ موکب کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔
قم کی سب سے مصروف شاہراہ ”معلم“ پر پاکستان کی سب سے بڑی انجمن ”جامعہ روحانیت بلتستان اور جوانان سید الشہداء کے موکب قائم ہیں۔

ان موکبوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح و نصرت کے لیے مناجات اور سورۂ مبارکۂ فتح، دعائے توسل اور زیارت عاشوراء کی تلاوت کی جاتی ہے۔


موکبوں میں ثقافتی خدمات کے ساتھ ساتھ ریلی میں شرکت کرنے والے عوام کی چاے، سوپ اور انواع و اقسام کے کھانوں سے پذیرائی بھی کی جاتی ہے۔
گزشتہ دنوں موکب جوانان سید الشہداء میں مزاحمتی محاذ کے عہدیدار اور استکبار کے خلاف میدان میں سرگرم کارکن سردار لکزائی تشریف لائے اور موکب کی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور پاکستانی عوام کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔










آپ کا تبصرہ