بدھ 6 مئی 2026 - 22:03
شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن قم کا ایرانی قوم سے اظہارِ یکجہتی/جنگ کے آغاز سے اب تک خدمات میں مصروف عمل

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کے بعد سے ہی دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں کا ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کے بعد سے ہی دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں کا ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن قم کا ایرانی قوم سے اظہارِ یکجہتی/جنگ کے آغاز سے اب تک خدمات میں مصروف عمل

اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن کا موکب بھی جنگ کے آغاز سے ہی سرگرم عمل ہے۔

شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن قم کا ایرانی قوم سے اظہارِ یکجہتی/جنگ کے آغاز سے اب تک خدمات میں مصروف عمل

گزشتہ روز حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے نے اس موکب کا تفصیلی دورہ کیا اور موکب کی خدمات کے بارے میں خادمین سے جانا۔

شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن، گلگت بلتستان کے علاقہ گلتری کے طلباء اور علمائے کرام کا ایک فعال ادارہ ہے۔

اس ویلفیئر فاؤنڈیشن میں انجام پانے والی خدمات کے لیے خصوصی طور پر حجت الاسلام شیخ اکمل حسین طاہری مقیم تنزانیہ کا تعاون شامل ہے۔

شیخ اکمل حسین طاہری اس فاؤنڈیشن کے نائب سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔

اس موکب میں جنگ کے آغاز سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح و نصرت کے لیے مناجات، نمازِ استغاثۂ امام زمانہ علیہ السّلام، سورۂ مبارکۂ فتح، دعائے توسل اور زیارت عاشوراء کی تلاوت کی جا رہی ہے۔

شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن قم کا ایرانی قوم سے اظہارِ یکجہتی/جنگ کے آغاز سے اب تک خدمات میں مصروف عمل

شنگو گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت قائم موکب میں معنوی خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں جاری ریلیوں میں شریک ہونے والے عوام کی چاے، سوپ اور انواع و اقسام کے کھانوں سے پذیرائی بھی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر اراکین کے اہل خانہ موکب کے سامنے پرچم لہرا کر اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha