حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں نے علاقائی پیشرفت اور کشیدگی کم کرنے کے امور پر گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان نے فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے اپنے فعال سفارتی کردار پر زور دیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور پاکستان کے تعمیری اور ثالثانہ کردار کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور دو طرفہ سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔









آپ کا تبصرہ