بدھ 12 اگست 2026 - 23:09
وزیر داخلہ پاکستان کی ایرانی صدر سے ملاقات / تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور عوامی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: پاکستان کے وزیر اعظم اور دیگر حکام کی جانب سے باہمی یکجہتی کے فروغ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے کی جانے والی کوششیں تہران کے لیے قابل قدر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے جمہوریہ اسلامی ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی سمیت تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے موجودہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا: تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مزید گہرائی دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے تحفظ اور خطے کے استحکام و سلامتی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

وزیر داخلہ پاکستان کی ایرانی صدر سے ملاقات / تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور

پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے بھی ایرانی صدر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ان کے دورۂ تہران کا مقصد ایران کے وزیر داخلہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمتوں پر پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے تعلقات ناقابلِ تنسیخ ہیں اور اسلام آباد جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کررہا ہے۔

سید محسن نقوی نے دوطرفہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا: ان کا دورۂ ایران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنانے اور طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha