جمعرات 7 مئی 2026 - 15:14
نائب متولی حرم امام رضاؑ: علماء کی رہبریت سے وابستگی ہی نجات کا راستہ؛ بصیرت و اعتدال کے ساتھ انقلاب پر ثابت قدم رہیں

حوزہ/ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی جانب سے جامعۃ الزہراء سکردو میں حرمِ مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام، مشہد مقدس سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب متولی حرم امام رضاؑ ڈاکٹر سید جلال حسینی نے وحدتِ امت، قیادت سے وابستگی، اعتدال اور علماء کی قدر و منزلت پر زور دیتے ہوئے بلتستان کے علماء کی خدمات کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی جانب سے جامعۃ الزہراء سکردو میں حرمِ مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام، مشہد مقدس سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جامعۃ الزہراء سکردو میں علامہ شیخ حسن جعفری کی جانب سے مہمانانِ حرمِ امام رضا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

جسمیں میں نائب متولی حرم امام رضاؑ ڈاکٹر سید جلال حسینی، ڈاکٹر کاشانی (آستان قدس رضوی) اور انٹرنیشنل قاری محمد رضا شفیعی، امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری، صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی سمیت معزز شخصیات اور سکردو کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔

جامعۃ الزہراء سکردو میں علامہ شیخ حسن جعفری کی جانب سے مہمانانِ حرمِ امام رضا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

تقریب کا آغاز قاری محمد رضا شفیعی کی دلنشین تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل کو روحانیت سے معطر کر دیا۔ سپاس نامہ نائب امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے پیش کیا۔

جامعۃ الزہراء سکردو میں علامہ شیخ حسن جعفری کی جانب سے مہمانانِ حرمِ امام رضا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

نائب متولی حرم امام رضا(ع) سید جلال حسینی نے اپنے خطاب میں امامت کو امت کی وحدت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دین ایک مکمل نظامِ حیات ہے جو عبادات کے ساتھ ساتھ اجتماعی اور سماجی زندگی کو بھی منظم کرتا ہے۔

انہوں نے وحدتِ امت، بصیرت اور اعتدال پر زور دیتے ہوئے بلتستان کے علماء، خصوصاً علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور آغا سید باقر الحسینی کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا لوگو! اپنے علماء کی قدر کریں! نہ ان سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں اور نہ ہی ان سے پیچھے رہیں۔ ہمارے درمیان علامہ شیخ محمد حسن جعفری تشریف فرما ہیں۔ ان کی قدر کیجئے! یہ امامِ راحل امام خمینی قدس سرۃ اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کے شاگرد ہیں۔ ان جیسی شخصیات ہمارے لیے سرمایہ ہیں۔ یہاں اتنی بڑی تعداد میں عمامہ پوش علماء کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بزرگان اور جوانان! ہوشیار رہیں، نہ جذبات میں آکر علماء سے آگے بڑھیں اور نہ سستی کا شکار ہو کر پیچھے رہیں بلکہ اعتدال اور بصیرت کے ساتھ انقلاب کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ قیادت کے نقشِ قدم پر چلیں اور اتحاد و استقامت کو مضبوط بنائیں۔

جامعۃ الزہراء سکردو میں علامہ شیخ حسن جعفری کی جانب سے مہمانانِ حرمِ امام رضا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

انہوں نے نوجوان نسل کی بیداری کو امید افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی شعور مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے، جبکہ آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستان کے عوام اور علماء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آخر میں پرچمِ حرم حضرت امام رضا علیہ السلام زیارت کی کروائی گئی، آستان قدس رضوی کی جانب سے علامہ سید جلال حسینی نائب متولی حرم امام رضا علیہ السلام نے علامہ شیخ حسن جعفری اور آغا باقر الحسینی کو متبرک تحائف پیش کئے۔ یہ روحانی و فکری نشست محبتِ اہلِ بیتؑ، وحدت اور بیداری کا خوبصورت مظہر بن گئی۔

جامعۃ الزہراء سکردو میں علامہ شیخ حسن جعفری کی جانب سے مہمانانِ حرمِ امام رضا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

جامعۃ الزہراء سکردو میں علامہ شیخ حسن جعفری کی جانب سے مہمانانِ حرمِ امام رضا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha