منگل 14 اپریل 2026 - 15:04
شہید مرجع دینی سید علی خامنہ ای کی مجلسِ چہلم، آزاد نگر ضلع مراد آباد میں منعقد

حوزہ/ آزاد نگر، ضلع مراد آباد کے محمدیہ ہال میں مرحوم شہید مرجعِ دینی کے چہلم کے موقع پر ایک پُروقار مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علم و عمل کے درخشاں ستاروں اور معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آزاد نگر، ضلع مراد آباد کے محمدیہ ہال میں مرحوم شہید مرجعِ دینی کے چہلم کے موقع پر ایک پُروقار مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علم و عمل کے درخشاں ستاروں اور معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی (نمائندۂ ولی فقیہ در ہند) تھے، جبکہ خصوصی خطاب سید بنی حیدر نقوی (معتمدِ مرجعِ دینی آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی حفظہ اللہ) نے کیا۔ انہوں نے آیۂ کریمہ "وَلا تَحسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ" کی روشنی میں مقامِ شہادت اور موجودہ حالات پر مدلل اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔

مجلس میں دیگر علماء، فضلاء اور معززینِ علاقہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ اجتماع اتحاد، اخوت اور دینی وابستگی کی بہترین مثال ثابت ہوا۔

بعد از مجلس منعقدہ نشست میں حالاتِ حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ دفترِ سماحتِ مرجع کے مکاتبِ شرعیہ ایران و لبنان میں مومنین کی خدمت کے لیے مختلف دینی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نمایاں شرکاء:

ڈاکٹر شیخ عبدالمجید حکیم الہی (نمائندۂ ولی فقیہ در ہند)

سید احتشام حسین (سابق امام جمعہ، سرسی)

شیخ علی حیدر نوری (امام جمعہ، مراد آباد)

سید ناز حیدر نقوی (ناظمِ مجلس)

سید محمد عباس (مدیر، سرسی)

ڈاکٹر قائم رضا (متولی حسینیہ محمدیہ ہال)

سید اشجع زیدی (سابق IPS)

ڈاکٹر ایس ٹی حسن

دیگر علماء و معززینِ علاقہ

اختتامیہ:

مجلس کا اختتام بارگاہِ الٰہی میں دعا کے ساتھ ہوا کہ خداوندِ عالم اس سعیِ جمیلہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور مرحوم کو جوارِ معصومینؑ میں بلند درجات نصیب کرے۔ آمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha