منگل 12 مئی 2026 - 09:36
ایران کی حالیہ جنگ میں 36 طلبہ و علماء شہید

حوزہ/ ایران میں حالیہ جنگ کے دوران 36 طلبہ اور علماء کو شہادت کا مرتبہ ملا ہے۔ ملک میں تین مراحل میں مجموعی طور پر 58 علماء و طلبہ شہید ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں حالیہ جنگ کے دوران 36 طلبہ اور علماء کو شہادت کا مرتبہ ملا ہے۔ ملک میں تین مراحل میں مجموعی طور پر 58 علماء و طلبہ شہید ہوئے ہیں۔

ایران میں اساتذہ، طلبہ اور علماء کی تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام عباس علی اینانلو فر نے بتایا کہ اس تیسری مسلط کردہ جنگ میں 36 طلبہ و علماء شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں 14 طلبہ و علماء شہید ہوئے، اور جنوری 2026 میں امریکی-اسرائیلی فسادات کے نتیجے میں 8 علماء و طلبہ کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام تشیع کی پوری تاریخ میں ہمیشہ عوام کے ساتھ رہے ہیں اور ملک کی آزادی اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔

انہوں نے اس عرصے میں مذہبی رہنماؤں کے میدان جنگ میں موجود ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو رہنمائی کرنے میں ان کے فعال کردار پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر جب دشمن میڈیا کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عمائدین نے مساجد اور امام بارگاہوں میں لوگوں کے اجتماعات کا اہتمام کیا تاکہ مسلح افواج کی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اتحاد اور صبر کو برقرار رکھیں اور دشمنوں کو متحد صفوں میں شگاف ڈالنے کا موقع نہ دیں۔

یاد رہے کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے۔ اس کے بعد آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو نئے رہبر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha