۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
انٹرنیٹ ​ٹیکسی

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے ریڈیو ٹیکسی (انٹرنیٹ ٹیکسی) کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے انٹرنیٹ اور موبائل فون ٹیکسی سروس کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: اگر انٹرنیٹ اور موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعہ ٹیکسی بک کروں لیکن وہ حد سے زیادہ تاخیر کرے (تقریباً آدھا گھنٹہ) جس کی وجہ سے میں کام انجام دینے سے منصرف ہو جاؤں اور ٹیکسی پہنچنے سے پہلے انتظار گاہ سے چلا جاؤں یا ایپلیکیشن لغو "reject" کردوں تو کیا اس کی اجرت میرے ذمہ ہے؟

جواب: اگر طے یہ ہوا ہو کہ ٹیکسی خاص وقت پر پہنچے (یا جیسے عام طور پر ٹیکسی کے پہنچنے کے لئے ایک خاص وقت ہوتا ہے) اور اگر ٹیکسی مقررہ وقت یا حدِ معمول سے زیادہ تاخیر سے پہنچے تو آپ ضامن نہیں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .