۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وضو و غسل با وجود ناخن بلند

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے بڑے ناخنوں کے ساتھ وضو اور غسل کے حکم کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بڑے ناخنوں کے ساتھ وضو اور غسل کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے بڑے ناخنوں کے ساتھ وضو اور غسل کے حکم کے متعلق پوچھے گئے استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا ناخنوں کا بڑا ہونا ناخنوں کے نیچے تک پانی پہنچنے سے مانع ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں وضو کے باطل ہونے کا سبب بنتا ہے؟

جواب: صرف ناخنوں کا بڑا ہونا وضو کے لیے مانع شمار نہیں ہوتا اور وضو کے باطل ہونے کا باعث بھی نہیں بنتا لیکن اگر ناخن حدِ متعارف سے زیادہ لمبے ہوں اور وہ پانی پہنچنے سے مانع ہوں تو انہیں برطرف کرنا ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .