۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
احکام شرعی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "نیابتی نماز اور روزے" کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "نیابتی نماز اور روزے" کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا جو دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* نیابتی نماز و روزہ

سؤال: جس کے ذمہ میں اپنی نماز اور روزے کی قضا ہو کیا وہ کسی مردے کی نماز اور روزہ پڑھ سکتا ہے؟

جواب: نماز کے سلسلے میں کوئی مشکل نہیں ہے لیکن روزے کے سلسلے میں دو صورت بنتی ہے: اگر روزے کے لئے اجیر بنا ہے تو بھی کوئی مشکل نہیں، لیکن اگر اجیر نہ بنا ہو اور مفت میں انجام دے تو احتیاط واجب کی بنا پر درست نہیں ہے، لیکن مرنے والے کا بڑا بیٹا ہر صورت میں اپنے والد کے قضا روزوں کو انجام دے سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .