۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افطار به‌خاطر مشقت در اثناى روز
دن کے دوران مشقت کی وجہ سے روزہ افطار کرنے کا حکم

حوزہ / حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے دن کے دوران مشقت کی وجہ سے روزہ افطار کرنے کے حکم کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے دن میں مشقت کی وجہ سے روزہ افطار کرنے کے حکم کے متعلق پوچھے گئے فتوی کا جواب دیا ہے۔جسے ہم دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

مشقت کی وجہ سے دن میں روزہ افطار کرنے کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص ملازمت کرتا ہے اور اسے چھوڑ بھی نہیں سکتا اور اگر دن کے وقت بھوک یا پیاس کی وجہ سے اس کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو تو کیا وہ دن کے آغاز سے ہی روزہ افطار کر سکتا ہے یا اس کا اور حکم ہے؟

جواب: مذکورہ صورت میں جب اسے مشکل اور مشقت کا سامنا ہو تو روزہ افطار کر سکتا ہے اور بعد میں اس دن کے روزے کی قضا بجا لائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .