۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روزه
آیا قضا روزہ ہونے کی صورت میں مستحبی روزہ رکھا جا سکتا ہے؟

حوزہ / حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے قضا روزہ ہونے کے باوجود مستحبی روزہ رکھنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے قضا روزہ ہونے کی صورت میں مستحبی روزہ رکھنے کے متعلق پوچھے گئے فتوے کا جواب دیا ہے۔جسے شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے والوں کے لیے یہاں ذکر کیا جارہا ہے۔

قضا روزہ واجب ہونے کی صورت میں مستحبی روزہ رکھنے کا حکم

سوال: اگر کسی شخص پر قضا روزہ واجب ہو تو آیا وہ ماہ شعبان کا مستحب روزہ رکھ سکتا ہے؟

جواب: جس شخص پر قضا روزہ واجب ہو اس کے لئے مستحبی روزہ رکھنا صحیح نہیں ہے البتہ جن دنوں میں روزے مستحب ہوں اگر کوئی قضا کی نیت سے روزہ رکھتا ہے تو اس دن کے روزے کا اجر و ثواب بھی اسے مل جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .