۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حج

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے "حجِ واجب میں تاخیر کرنے کے حکم" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "حجِ واجب میں تاخیر کرنے کے حکم" کے حکم کے متعلق اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

سوال: میاں بیوی دونوں نے حج کے لئے درخواست دی۔ حکومت سعودی عرب کی جانب سے حج کے لئے عمر کی جدید شرط کے مطابق شوہر حج پر نہیں جا سکتا۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ بیوی تنہا ہونے کی وجہ سے یا اس امید پر کہ آئندہ سال حج کے لئے عمر کی شرط تبدیل ہو جائے گی، اس سال حج پر نہ جائے؟

جواب: اس پر لازم ہے کہ (اگر حفظِ جان و آبرو رکھتی ہو تو) وہ اس سال ہی حج پر جائے اور صرف تنہا ہونا حج کی تاخیر کے لئے شرعی جواز نہیں بن سکتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .