حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اجازت کے بغیر شوہر یا باپ کے پیسے اٹھانا کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔
* اجازت کے بغیر شوہر یا باپ کے پیسے اٹھانا
سوال: شوہر یا باپ کے اجازت کے بغیر ان کی جیب سے یا کسی اور جگہ سے گھر کے اخراجات یا اپنے ذاتی خرچ کے لئے ان کے پیسے اٹھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ راضی نہ ہوں تو جائز نہیں ہے.