منگل 18 فروری 2025 - 04:00
احکام شرعی | خمس نہ دینے والے کے اموال سے استفادہ کا حکم

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے ایسے شخص کے اموال سے استفادہ کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے جو خمس نہیں دیتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایسے شخص کے اموال سے استفادہ کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے جو خمس نہیں ادا کرتا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: میرے والد خمس نہیں دیتے، کیا ان کے اموال میں ہمارے لئے استفادہ کرنا محلِ اشکال ہے؟

جواب: ان کے اموال سے استفادہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور ان کے خمس کی ادائیگی کے متعلق آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے لیکن اگر آپ کو یقین ہو کہ وہ خمس نہیں ادا کرتے ہیں اور خمس کی شرائط بھی موجود ہوں تو آپ کی ذمہ داری ہے کہ صرف انہیں مسئلہ خمس سے آگاہ کریں اور امربالمعروف کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha