حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای نے امام جماعت کے قرائت نماز میں غلطی کرنے پر مقتدی کی ذمہ داری کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔
* اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: اگر مقتدی (ماموم) دوران نماز متوجہ ہو جائے کہ امام جماعت قرائت نماز کے کلمات میں سے کسی ایک کا اشتباہ تلفظ کر رہا ہے تو اس وقت اس کی ذمہ داری کیا ہے؟
جواب: مقتدی کو چاہئے کہ وہ امام جماعت کو اس طرح تذکر دے کہ اس کی اپنی نماز بھی باطل نہ ہو اور امام جماعت بھی اپنی غلطی کی اصلاح کر لے اور اگر اس طرح ممکن نہ ہو یا امام جماعت اپنی غلطی کی اصلاح نہ کرے تو اسے نماز جماعت سے الگ ہو کر اپنی بقیہ نماز علیحدہ (فرادیٰ کی نیت سے) ادا کرنی چاہئے۔