۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وضو

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے وضو یا غسل کرنے کے بعد اعضاء بدن پر وضو اور غسل کے لئے کسی مانع کے مشاہدہ کرنے کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای نے وضو یا غسل کرنے کے بعد اعضاء بدن پر وضو اور غسل کے لئے کسی مانع کے مشاہدہ کرنے کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: اگر وضو یا غسل کرنے کے بعد اعضاء وضو یا غسل میں (پانی پہنچنے سے) کسی مانع کو مشاہدہ کریں تو اس صورت میں مکلف کی ذمہ داری کیاہے۔؟

جواب: اگر معلوم نہ ہو کہ یہ مانع وضو یا غسل کرتے وقت موجود تھا یا بعد میں پیدا ہوا ہے تو وضو اور غسل اور ان سے پڑھی جانے والی نماز صحیح ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .