۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / برگزاری مراسم نماز جمعه قزوین در ایام ماه محرم

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید نے ادا اور قضا نماز کی نیت میں اشتباہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ادا اور قضا نماز کی نیت میں غلطی سے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: سلام علیکم، میں نے سمجھا کہ میری نماز صبح قضا ہو گئی ہے اور قضا کی ہی نیت سے میں نے نماز پڑھ دی لیکن نماز مکمل کرنے کے بعد میں متوجہ ہوا کہ ابھی نماز صبح قضا نہیں ہوئی تھی تو اس صورتحال میں میری ذمہ داری کیا ہے؟

جواب:سلام علیکم ورحمۃ اللہ، جو صورتحال آپ نے ذکر کی ہے اس کے مطابق ضروری ہے کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے۔

خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔

دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .