جمعرات 23 جنوری 2025 - 05:00
احکام شرعی | رشتہ دیکھنے کے دوران حدود و تعداد!

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے "رشتہ دیکھنے کے دوران اسکے کے لیے حدود اور تعداد" کے موضوع پر ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے "رشتہ دیکھنے کے دوران اسکے کے لیے حدود اور تعداد" کے موضوع پر ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* رشتہ دیکھنے کے دوران حدود و تعداد

سوال: کیا رشتہ دیکھنے کے دوران لڑکا لڑکی کے بالوں اور ہاتھوں کو دیکھ سکتا ہے اور یہ عمل کتنی بار کیا جا سکتا ہے؟

جواب: جو شخص کسی لڑکی کو رشتہ کے لئے دیکھ رہا ہو، وہ ایک مرتبہ اس کے چہرے، بالوں، گردن، ہاتھوں اور پیروں کو دیکھ سکتا ہے، بشرطیکہ:

1. یہ عمل لذت حاصل کرنے کی نیت سے نہ ہو۔

2. گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو۔

3. لڑکی کو پہلے نہ دیکھا ہو۔

4. یہ امید ہو کہ لڑکی پسند آ سکتی ہے۔

5. اور احتیاط واجب کے مطابق یہ شرط ہے کہ اسی لڑکی سے شادی کا ارادہ ہو، نہ کہ مناسب بیوی کی تلاش کے لیے عمومی طور پر مختلف لڑکیوں کو دیکھ رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha