جمعہ 10 جنوری 2025 - 05:30
احکام شرعی | غسل میت کے دوران ناخن پالش یا اس جیسی قسم کا ہونا!

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ ای نے "غسل میت کے دوران ناخن پالش یا اسی قسم کی رکاوٹ" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ ای نے "غسل میت کے دوران ناخن پالش یا اسی قسم کی رکاوٹ" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* غسل میت کے دوران ناخن پالش یا اس جیسی قسم کا ہونا!

سؤال: اگر غسل میت کے دوران معلوم ہو کہ میت کے ناخنوں پر ناخن پالش یا اسی جیسی کوئی چیز لگی ہوئی ہے، تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

جواب: اگر بغیر کسی مشکل یا میت کے جسم کو نقصان پہنچائے اس رکاوٹ کو ہٹایا جا سکتا ہو، تو اسے ہٹانا ضروری ہے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو، تو احتیاطاً غسلِ جبیرہ بھی دیا جائے اور تیمم بھی کرایا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha