حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے "استاد کا اپنے شاگردوں کو سزا دینا!" کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* استاد کا اپنے شاگردوں کو سزا دینا!
سوال: میں ایک معلم ہوں اور بعض اوقات طلباء کو علم یا ادب سکھانے کے لیے سزا دینا ضروری محسوس ہوتا ہے، ورنہ وہ کلاس کا نظم خراب کر دیتے ہیں۔ کیا میں انہیں اس مقصد کے لیے سزا دے سکتا ہوں؟
جواب: طلباء کو جسمانی سزا دینا جائز نہیں ہے، مگر اس وقت جب ان کی تربیت کے لیے ضروری ہو، اور ولی (سرپرست) کی اجازت سے ہو، نیز ایسی سزا نہ ہو جس سے جسم زخمی ہوجائے یا نیل پڑجائے۔ موجودہ حالات میں، چونکہ اس کے منفی اثرات زیادہ ہیں، اس لیے حتی الامکان اس سے گریز کرنا بہتر ہے۔
آپ کا تبصرہ