حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "آذان اور اقامت کے دوران چلنے" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
* آذان اور اقامت کے دوران چلنا!
سوال: کیا اذان اور اقامت کے دوران حرکت کرنا اور چلنا جائز ہے یا مکمل سکون اور طمانیت کے ساتھ کھڑا رہنا ضروری ہے؟
جواب: اذان اور اقامت کے دوران چلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ مستحب ہے کہ اذان اور اقامت کے وقت قبلہ رخ کھڑا ہو جائے اور اقامت کے دوران جسم سکون میں رہے۔
آپ کا تبصرہ