منگل 31 دسمبر 2024 - 05:30
احکام شرعی | نا محرم کے ساتھ چیٹنگ کرنا!

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "محرم کے ساتھ چیٹنگ کرنا!" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے،

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "محرم کے ساتھ چیٹنگ کرنا!" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے،جسے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

* نا محرم کے ساتھ چیٹنگ کرنا!

سوال: کیا کسی خاتون کا انٹرنیٹ پر کسی شخص( چاہے وہ کوئی بھی ہو) کے ساتھ چیٹنگ یا خط و کتابت کرنا جبکہ اسکے شوہر یا باپ کو اسکا علم نہ ہو ،جائز ہے؟اور اسی طرح لڑکوں کا لڑکیوں کے ساتھ چیٹنگ کے لیے۔

جواب: بسمہ تعالیٰ

خاتون کے لیے جن امورمیں براہ راست کسی اجنبی مرد سے رابطہ رکہنا جائز نہیں ہے ان میں بغیر کسی فرق کے خط و کتابت و چیٹنگ کے ذریعے بھی جائز نہیں ہے، اور کوئی بھی کام اس طرح نہیں کرنا چاہیے کہ اس کا شوہر یا باپ شک کرنے پر مجبور ہو جائیں۔بلکہ بعض اوقات تو ایسے کام کچھ صورتوں میں حرام ہی ہو جاتےہیں ،جیسا کہ اگر زوجہ کا کوئی کام عاقل افراد کی نظر میں شوہر کے شک و شبہات کا باعث بنتا ہو اور وہ اس طرح سے کہ وہ کام ان باتوں کے منافی شمار ہوتا ہو کہ جن کی رعایت کرنا شوہر کی خاطر بیوی پر لازم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha