حوزہ نیوز ایجنسی I آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین جواد محمودی نے ایک فقہی سوال کے جواب میں "بے نماز شخص کے ساتھ تعلق اور زندگی گزارنے" کے مسئلے پر روشنی ڈالی ہے۔
سوال: اگر کوئی شخص اپنی واجب نمازیں ادا نہیں کرتا یا نماز کے بارے میں لاپرواہی اور بے اعتنائی سے کام لیتا ہے، تو کیا ایسے شخص کے ساتھ تعلق رکھنا یا اس کے ساتھ زندگی گزارنا شرعاً درست ہے؟
جواب: حجت الاسلام والمسلمین جواد محمودی کے مطابق، اگر عقیدے اور دین کے لحاظ سے آپ کو اطمینان ہے کہ اس شخص کے ساتھ میل جول یا ساتھ رہنے سے آپ کے فکری یا اعتقادی انحراف کا خطرہ نہیں، تو ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
اصل شرط یہ ہے کہ یہ تعلق آپ کے دینی عقائد اور عمل پر منفی اثر نہ ڈالے۔
اس کے علاوہ، اگر مناسب موقع اور حالات میسر ہوں تو ایسے شخص کے ساتھ امر بالمعروف و نہی عن المنکر انجام دینا ایک پسندیدہ، درست اور بسا اوقات بہت ضروری عمل ہے۔









آپ کا تبصرہ