ہفتہ 6 دسمبر 2025 - 04:00
احکام شرعی | کیا مردوں کی نماز سونے کے دانت (گولڈ کیپ) کے ساتھ صحیح ہے؟

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے مردوں کے لیے سونے کی روکش والے دانت کے ساتھ نماز پڑھنے کے حکم سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی I اسلامی شریعت میں عبادات کے احکام "خصوصاً نماز" بڑی باریکی اور خاص دقت کے ساتھ مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ یہ عبادت نہ صرف ظاہری طور پر درست ہو بلکہ اس کی روحانیت اور معنوی اثر بھی محفوظ رہے۔ انہی اصولوں میں ایک مسئلہ نماز کی صحت کے شرائط اور موانع سے متعلق ہے، جن میں مردوں کے لیے نماز کے دوران جائز یا ناجائز زیب و زینت بھی شامل ہے۔

زیرِ بحث سوال اسی قسم کے ایک خاص مسئلے سے تعلق رکھتا ہے کہ اگر کسی مرد کے دانت پر سونے کا کور (روکش) لگا ہو تو کیا اس کے ساتھ نماز ادا کرنا درست ہے؟ اس استفتا کی اہمیت صرف ایک شخصی سوال کا جواب ہونے تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک ایسے عملی اور کم گفتگو ہونے والے فقہی مسئلے کی وضاحت بھی کرتا ہے جو بہت سے مقلدین کے لیے راہنمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

اس سلسلے میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ نے ایک استفتا کا جواب مرحمت فرمایا ہے، جو اہلِ علم و شائقین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: میں مرد ہوں اور میرے دانتوں پر سونے کی روکش لگی ہوئی ہے۔ کیا اس کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی شرعی مسئلہ ہے یا نہیں؟

جواب: نماز تو صحیح ہے، لیکن اگر سونے کے دانت نظر آئیں تو یہ امر (مرد کے لیے) شرعاً درست نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha