حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج کے دور میں شہری زندگی کے پھیلاؤ اور فطرت دوستی و ایگرو ٹورازم (زرعی سیاحت) کے بڑھتے رجحان کے ساتھ یہ سوال عام ہو گیا ہے کہ کیا کھیتوں اور باغات جیسی نجی زرعی زمینوں میں بلا اجازت داخل ہونا شرعاً درست ہے یا نہیں؟
اس مسئلے پر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے استفتاء کیا گیا، جس کا جواب ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔
سوال: کیا کسی دوسرے شخص کی زرعی زمین میں، مالک کی اجازت کے بغیر داخل ہونا جائز ہے؟
جواب: کسی اور کی زرعی زمین میں جانا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
1. مالک نے زمین میں داخل ہونے سے منع نہ کیا ہو۔
2. زمین پر باڑ، دیوار یا ایسی کوئی علامت نہ ہو جو مالک کی عدم رضامندی کو ظاہر کرے۔
3. زمین یا اس کی پیداوار کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
4. استعمال عارضی اور مختصر نوعیت کا ہو، جیسے راستے سے گزر جانا، نماز پڑھ لینا یا کچھ دیر آرام کے لیے رک جانا۔









آپ کا تبصرہ