حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام میں خواتین کے لیے حجاب شرعی کی پابندی واجب ہے۔ اس حوالے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اگر چادر کے نیچے سے دوپٹے کا کچھ حصہ باہر نکل آئے تو اس کا حکم کیا ہے؟ اس بارے میں آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: کیا خواتین کے لیے چادر کے نیچے سے دوپٹے یا اسکارف کا کچھ حصہ باہر رکھنا جائز ہے؟
جواب:کچھ حصہ چادر کے نیچے سے ظاہر ہونا بذاتِ خود اشکال نہیں رکھتا، لیکن شرعاً لازم ہے کہ عورت اپنے سر اور بالوں کو مکمل طور پر ڈھانپے۔









آپ کا تبصرہ