حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعتکاف خدا سے قربت اور انس کی ایک عظیم عبادت ہے، جس کی بنیاد مسجد میں قیام پر ہے۔ تاہم اسلام نے انسانی ضروریات اور مشقت سے بچانے کے لیے بعض ناگزیر امور کے تحت محدود مدت کے لیے مسجد سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے یہ جاننا کہ باہر جانے کی شرعی حدِ وقت کیا ہے، اعتکاف کی صحت کو محفوظ رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس موضوع پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید خامنہای کے استفتاء کے جواب کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:
سوال: کسی ضروری کام کے لیے (جس کے لیے شرعاً مسجد سے باہر جانا جائز ہو) معتکف کتنی مدت تک مسجد سے باہر رہ سکتا ہے؟
جواب: ضرورت کی صورت میں ایک دن کے اندر تقریباً چار گھنٹے تک مسجد سے باہر جانا جائز ہے۔









آپ کا تبصرہ