اتوار 3 اگست 2025 - 04:00
احکام شرعی | عزاداری کے بچے ہوئے مال کو زائرین اربعین پر خرچ کرنے کا حکم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محرم کے سامان کو اربعین کے پروگراموں میں استعمال کرنے کے جواز سے متعلق ایک استفتا کا جواب دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایامِ محرم و صفر کے دوران، بہت سے مذہبی انجمنیں اور مساجد امام حسینؑ کی عزاداری کے لیے مجالس برپا کرتی ہیں تاکہ ثقافتِ عاشورا اور امام حسینؑ کے قیام کے اہداف کو زندہ رکھا جا سکے۔ ان پروگراموں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بعض اوقات حکومتی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے، جیسے کہ سبسڈی والا چاول۔

چونکہ یہ اشیاء خاص طور پر محرم کی عزاداری کے پروگراموں کی حمایت کے لیے دی گئی ہوتی ہیں، اس لیے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا ان اشیاء کو ایامِ اربعین میں عراق جانے والے زائرین کی ضیافت جیسے امور میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس استفتا کا جواب دیا ہے جو ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے:

سوال: محرم اور امام حسینؑ کی عزاداری کے لیے مسجد کی انجمنوں کو سرکاری نرخ پر کچھ چاول دیے گئے ہیں؛ کیا ان چاولوں کو ایامِ اربعین میں عراق جانے والے زائرین کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جواب: جائز نہیں ہے، اور ان چاولوں کو صرف انہی مساجد اور انجمنوں میں محرم اور عزاداری کے پروگراموں میں ہی استعمال کرنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha