حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بچے کے لیے نام کا انتخاب والدین کے اہم ترین فیصلوں میں سے ایک ہے، کیونکہ ایک اچھا اور بامعنی نام نہ صرف بچے کی شناخت کا حصہ بنتا ہے، بلکہ اس کی زندگی پر روحانی اور سماجی اثرات بھی ڈالتا ہے۔ اس بنا پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بیٹے کے لیے سب سے بہترین نام کون سا ہو سکتا ہے؟
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے اس بارے میں کیے گئے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: میرے بیٹے کی ولادت متوقع ہے، اس کے لیے بہترین نام کون سا ہونا چاہیے؟
جواب: بہترین نام وہ ہیں جو بندگیِ خداوندِ متعال کا مفہوم اپنے اندر لیے ہوں، جیسے عبدالله، عبدالرحمن، عبدالرحیم اور اسی طرح کے دیگر نام۔ نیز انبیاء اور ائمہ (علیہم السلام) کے نام بھی بہترین شمار ہوتے ہیں، جن میں سب سے افضل نام "محمد" ہے۔ بلکہ اگر کسی کے چار بیٹے ہوں تو ان میں سے کسی کو "محمد" نام نہ دینا مکروہ (ناپسندیدہ) سمجھا جاتا ہے۔









آپ کا تبصرہ