حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین کی پیدل زیارت کا اجتماع دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار ہوتا ہے، جو ہمیشہ اہل بیتؑ کے چاہنے والوں اور زائرین کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اس موقع پر بعض خواتین کی جانب سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا ان کا اس زیارت میں شرکت کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک استفتاء کے جواب میں وضاحت فرمائی۔
سوال: خواتین کے لیے اربعین کی پیدل زیارت میں شرکت کا کیا شرعی حکم ہے؟
جواب: اگر شرعی حدود، قوانین اور متعلقہ ضوابط کی رعایت کی جائے، تو خواتین کا اربعین کی پیدل زیارت اور اس میں شرکت کرنا شرعاً جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔









آپ کا تبصرہ