۲۸ مهر ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 19, 2024
تالار عروسی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے "شادی میں شرکت اور رقص کے امکان" کے بارے میں ایک استفتاء کے جواب میں وضاحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے "شادی میں شرکت اور رقص کے امکان" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* شادی میں شرکت اور رقص کا احتمال

سوال: ایسی شادی میں شرکت، جہاں رقص کا امکان ہو،شرعی طور پر کیا حکم ہے؟

جواب: ایسی شادی میں شرکت، جہاں رقص کا امکان ہو، شرعاً اُس وقت تک جائز ہے جب تک کہ اس شرکت کو حرام عمل کی تائید کے طور پر نہ سمجھا جائے اور اس سے کسی حرام کام میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہ ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .