بدھ 15 جنوری 2025 - 05:00
احکام شرعی | اہل بیت (ع) کی خوشیوں میں تالیاں بجانا!

حوزہ/ اہل بیت (علیہم السلام) کی خوشیوں میں تالیاں بجانے کا کیا حکم ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله العظمیٰ خامنہ ای نے اہل بیت (ع) کی خوشی کے مواقع پر تالیاں بجانے کے بارے میں اپنا نظر بیان فرمایا ہے، جو ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

* اہل بیت (ع) کی خوشی کے مواقع پر تالیاں بجانا!

سوال: کیا ایسی تقریبات میں تالیاں بجانا جائز ہے جہاں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل (علیہم السلام) پر درود و سلام بھیجا جائے؟ خاص طور پر ایسی تقریبات جو امام معصومین (علیہم السلام) کی ولادت یا عید وحدت و بعثت کے موقع پر منعقد کی جاتی ہیں، اور اگر یہ تقریبات مسجد، نماز خانہ یا حسینیہ میں منعقد ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب: عمومی طور پر کسی بھی خوشی کے موقع پر یا حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجانا بذاتِ خود جائز ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں۔ لیکن بہتر ہے کہ دینی محافل، خصوصاً مساجد، حسینیہ اور نماز خانوں میں منعقدہ تقریبات کو صلوات و تکبیر سے معطر کیا جائے تاکہ زیادہ ثواب حاصل ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha