حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے زوجہ کا شوہر کی اجازت کے بغیر سفر کرنے کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* زوجہ کا شوہر کی اجازت کے بغیر سفر کرنا
سوال: کیا زوجہ کا شوھر کی اجازت کے بغیر سفر کرنا حرام ہے اور کیا یہ سفر معصیت شمار ہوگا؟
جواب: زوجہ کے لئے شوھر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا ہی جائز نہیں سوائے یہ کہ شوھر کی طرف سے عمومی اجازت یا اس قسم کا کوئی اتفاق ہو۔ اور شوھر کی اجازت کے بغیر سفر کرنا اگر کوئی اور شرعی وجہ نہ رکھتا ہو تو جائز نہیں اور یہ سفر ِمعصیت شمار ہوگا۔
استفتاء آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مد ظلہ
آپ کا تبصرہ