۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
خمس کے حساب لگانے کا طریقہ

حوزه|عام استعمال کی وہ چیزیں جو گھر میں خمس کی تاریخ پر باقی بچ جاتی ہیں جیسے کہ چاول، گھی، چائے کی پتی، چینی، صابن اور ڈٹرجنٹ وغیرہ، ان کے خمس کا کس طرح حساب لگایا جائے گا؟

حوزه نیوز ایجنسی|

عام استعمال کی اشیاء پر خمس کے حساب لگانے کا طریقہ

سوال: عام استعمال کی وہ چیزیں جو گھر میں خمس کی تاریخ پر باقی بچ جاتی ہیں جیسے کہ چاول، گھی، چائے کی پتی، چینی، صابن اور ڈٹرجنٹ وغیرہ، ان کے خمس کا کس طرح حساب لگایا جائے گا؟

جواب: اگر یہ وہ چیزیں ہیں جو کھلی اور غیر پیک شدہ حالت میں دستیاب ہوسکتی ہوں ﴿مثلاً دالیں اور گوشت وغیرہ﴾ تو جتنی مقدار باقی بچی ہوگی اس کے خمس کا حساب لگایا جائے گا اور اگر وہ پیکٹ اور بند حالت میں ملتی ہوں اور ضرورت کی مقدار میں خریدی گئی ہوں تو اس پیکٹ پر خمس نہیں ہوگا جس کی تھوڑی مقدار استعمال ہوچکی ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .