حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے "عورت کا طلاق کی عدت کے دوران شوہر کے گھر میں قیام" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
* عورت کا طلاق کی عدت کے دوران شوہر کے گھر میں قیام
سوال: طلاق کی عدت کے زمانے میں شوہر کے گھر میں مطلقہ عورت کا رہائش رکھنے کے بارے میں حکم کیا ہے؟
جواب: طلاق رجعی کی عدت کے دوران عورت کو شوہر کے گھر میں قیام رکھنا ہوگا اور شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی اور اگر ناشزہ نہ ہو تو اس کا نفقہ شوہر کے ذمے ہے تاہم طلاق بائن کی عدت میں عورت کو رہائش اور نفقہ کا حق حاصل نہیں ہے مگر یہ کہ اپنے شوہر سے حاملہ ہو تو اس صورت میں وضع حمل تک اسے رہائش اور نفقہ کا حق حاصل ہوگا۔
آپ کا تبصرہ