ہفتہ 28 دسمبر 2024 - 04:30
احکام شرعی | کیا غیر مسلم نیک افراد کے لیے مرنے کے بعد دعا کرنا جائز ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے "کیا غیر مسلم نیک افراد کے لیے مرنے کے بعد دعا کرنا جائز ہے؟"سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے "کیا غیر مسلم نیک افراد کے لیے مرنے کے بعد دعا کرنا جائز ہے؟"سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا، جو شرعی احکام میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

* کیا غیر مسلم نیک افراد کے لیے مرنے کے بعد دعا کرنا جائز ہے؟

سوال: کیا غیر مسلم اہل کتاب یا ہندو بظاہر نیک بندے کے لیے مرنے کے بعد دعا کی جا سکتی ہے؟

جواب: بسمہ سبحانہ اس کے لئے یہ دعا کرنا جائز ہے کہ خدا اس کے عذاب میں کمی کرے لیکن اس کے لئے مغفرت کی دعا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم

https://www.alnajafy.com/list/mainnews-2-3-677-43-1.html

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha