حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہای نے "حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پر جشن منانے" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا، جو شرعی احکام میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔
* حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پر جشن منانا
سوال: بعض مسلمان مسیحیوں کی عید مناتے ہیں، کیا یہ عمل صحیح ہے؟
جواب: حضرت عیسیٰ مسیح (علیٰ نبینا وآلہ و علیہ السلام) کی ولادت کا جشن منانا بذاتِ خود درست ہے، لیکن یہ اس انداز میں نہ ہو کہ مغربی گمراہ کن ثقافت کے فروغ یا عقیدہ کی خرابی اور کسی فساد کا سبب بنے۔
آپ کا تبصرہ