اتوار 22 دسمبر 2024 - 05:30
احکام شرعی | رشتہ طلب کرنے والے کے لیے لڑکی کو دیکھنے کی حدود

حوزہ،/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "رشتہ طلب کرنے والے کے لیے لڑکی کو دیکھنے کی حدود" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "رشتہ طلب کرنے والے کے لیے لڑکی کو دیکھنے کی حدود" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے،جسے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

* رشتہ طلب کرنے والے کے لیے لڑکی کو دیکھنے کی حدود

سوال: کیا رشتہ کی غرض سے لڑکا،لڑکی کو جس سے وہ شادی کا ارادہ رکھتا ہے، دیکھ سکتا ہے؟ اگر ہاں، تو کس حد تک؟

جواب: رشتہ کی غرض سے لڑکا اس لڑکی کے چہرے، بال، گردن، ہاتھ اور پاؤں کو دیکھ سکتا ہے، بشرطیکہ:

1. یہ دیکھنا لذت حاصل کرنے کی نیت سے نہ ہو۔

2. گناہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو۔

3. اس لڑکی کو پہلے نہ دیکھا ہو۔

4. یہ امید ہو کہ اسے دیکھنے کے بعد شادی کے لئے پسند کرے گا۔

5. احتیاط واجب کی بنا پر رشتہ اور ارادہ اسی لڑکی سے شادی کرنے کا ہو، نہ کہ صرف مناسب عورت تلاش کرنے کے لئے دیکھے۔

6. لڑکی بغیر زیور اور بغیر آرائش کے ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .