جمعرات 6 فروری 2025 - 05:00
احکام شرعی | بغیر باپ کی رضامندی کے عقدِ موقت کا حکم!

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "بغیر باپ کی رضامندی کے عقدِ موقت کا حکم!" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے "بغیر باپ کی رضامندی کے عقدِ موقت کا حکم!" کے حوالے سے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* بغیر باپ کی رضامندی کے عقدِ موقت کا حکم!

سوال: اگر لڑکی لڑکا شادی کرنا چاہتے ہوں لیکن شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننے اور سمجھنے کے لیے عقد موقت کرنا چاہتے ہوں لیکن لڑکی کا باپ اس بات پر راضی نہ ہو تو کیا لڑکی لڑکا باپ کی مرضی کے بغیر عقد موقت کر سکتے ہیں؟

جواب: باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر باکرہ (کنواری) لڑکی سے عقد باطل ہے گر چہ بنا بر احتیاط واجب لڑکی اپنے امور میں مستقل ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha