حرام شادیاں
بعض افراد یہی خیال کرتے ہیں شادی کرنے کا معیار ، افراد کے راضی ہونے پر موقوف ہے ، جبکہ شادی کرنا بعض موارد میں حتی افراد راضی بھی ہوں تو حرام ہے .
درج ذیل نکات کی طرف توجہ کریں:
1️⃣ لڑکی کے ولی (باپ یا دادا)کی اجازت کے بغیر شادی کرنا حرام ہے
2️⃣ کفار اور مشرکین اور منحرف فرقے جیسا کہ بہائیوں کا فرقہ ہے .
3️⃣ ایسی خاتون کے ساتھ شادی کرنا کہ جس کے شوھر نے بغیر طلاق کے چھوڑا ہوا ہے .
4️⃣ دو بہنوں کے ساتھ ایک ساتھ شادی کرنا حرام ہے .
5️⃣ ایسی عورت کے ساتھ شادی کرنا حرام ہے جو عدت میں ہو.
6️⃣ محرم افراد کے ساتھ شادی کرنا حرام ہے .
7️⃣ ایسی شیعہ لڑکی جو اہلسنت یا وہابی لڑکے کے ساتھ شادی کرے اگر وہ ڈرتی ہے کہ شادی کے ذریعے وہ گمراہ ہو جائے گی تو جائز نہیں ہے.
منابع:
۱. استفتائات امام خمینی ج ۳ ص ۱۲۶ س ۱۲۷
۲. احکام بانوان وحیدی ص ۱۶۵
۳. توضیح المسائل مراجع ج ۲ م ۲۳۸۴ و۲۴۴۸
۴. احکام دو دقیق ہ ای محمود اکبری ج ۳ ص ۷۳