۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
مکان غصبی

حوزہ|اگر کوئی  غصبی جگہ پر نماز پڑھتا ہے ، اگرچہ فرش اور تخت اس طرح کی مانند چیزوں پر اس کی نماز باطل ہوگی۔لیکن غصبی چھت کے نیچے نماز پڑھنا غصبی خیمہ میں نماز، پڑھنے میں اشکال نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

وہ جگہیں جہاں پر نماز باطل ہے


1️⃣ وہ جگہ کہ جس کا مالک دوسرا شخص ہے اور راضی نہیں ہے۔

2️⃣ وہ جگہیں جن کا منافع کوئی دوسرا شخص حاصل کرتاہے اور راضی نہیں ہے، جیسا کہ کرایہ دار، (مثال کے طور پر کرایہ کا گھر وغیرہ)۔

3️⃣ وہ جگہیں کہ جن میں دوسروں کا بھی حق ہو (جیسا کہ ایک ملکیت میں دوسرے شریک کا حق، حق وراثت، ) میت کا حق طلب کرنے والے،

مسئلہ: اگر کوئی غصبی جگہ پر نماز پڑھتا ہے ، اگرچہ فرش اور تخت اس طرح کی مانند چیزوں پر اس کی نماز باطل ہوگی۔

لیکن
غصبی چھت کے نیچے نماز پڑھنا غصبی خیمہ میں نماز، پڑھنے میں اشکال نہیں ہے۔


منابع:
۱۔ احکام عمومی محمد وحیدی ج ۱ ص ۱۵۷
۲۔ توضیح المسائل مراجع م ۸۶۶
۳۔ احکام دو دقیقہ ای محمود اکبری ج ۶ ص ۵۱

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .