۲۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۶ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 14, 2024
باغ

حوزہ|اگر باغ کے ارد گرد دیوار ہے تو مالک کی اجازت کے بغیر پھلوں کو نہیں کھا سکتے۔پھل دار درخت کی ٹہنیاں اگر ھمسایہ کے گھر کیساتھ ملی ہوئی ہوں تو مالک کی اجازت کے بغیر استفادہ نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

چار نکات دوسروں کے پھل دار درختوں کے بارے میں :

1️⃣ پھلوں کے درمیان کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے وہ درخت پر ہوں یا زمین پر گرے ہوئے ہوں کوئی فرق نہیں ہے ۔

2️⃣ اگر باغ کے ارد گرد دیوار ہے تو مالک کی اجازت کے بغیر پھلوں کو نہیں کھا سکتے ۔

3️⃣ پھل دار درخت کی ٹہنیاں اگر ھمسایہ کے گھر کیساتھ ملی ہوئی ہوں تو مالک کی اجازت کے بغیر استفادہ نہیں کر سکتے ۔

4️⃣وہ پھل دار درخت جو روڈ کے کنارے پر ہوتے ہیں یا سڑک کے کنارے پر ہوتے ہیں اگر عرف میں اور اس جگہ کی عادت ہے کہ استفادہ کرتے ہیں تو مباح ہے، مثال کے طور پر شاہ توت بہت سے علاقوں میں مباح ہے لوگ استفادہ کرتے ہیں اور اگر بیت المال کی ملکیت میں ہو تو حکومتی ہے۔

منابع:
۱۔ تحریرالوسیلہ امام ج ۱ ص ۵۲۶ بیع الثمار م ۱۸
۲۔ جامع الاحکام صافی ج ۲ ص ۲۴۶ س ۱۸۸۳
۳۔ جامع المسائل فاضل ج ۱ س ۲۲۳۴
۴۔ استفتائات مکارم ج ۳ ص ۵۶۱ س ۱۵۷۴
۵۔ احکام دو دقیقہ ای محمود اکبری ج ۵ ص ۱۲۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .